تصویر فیک

یہ تصویر لاہور کی نہیں بلکہ افغانستان کی ہے، پی ٹی آئی کا جھوٹ بے نقاب

لاہور (پاک صحافت) سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے بارے میں تاثر دیا جا رہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار پی ٹی آئی کی ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے تاہم یہ درست نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر صارف نوشی گیلانی کی طرف سے یہ تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر ایک شعر لکھا گیا ہے میرے لاہور کی کہانی کو۔۔۔ تُم نے کشمیر سے بدل ڈالا ۔ ان کا یہ ٹویٹ اینکر پرسن عمران ریاض خان کی طرف سے بھی ری ٹویٹ کیا گیا ہے۔

ایکسپوز پراپیگنڈا نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق یہ تصویر لاہور کی نہیں بلکہ افغانستان کی ہے۔ نوشی گیلانی ٹویٹر صارف کے اکاؤنٹ سے شئیر ہونے والی فوٹو جس کو عمران ریاض نے شئیر کیا ہوا وہ تصویر لاہور کی نہیں افغانستان کی ہے۔ پرانی اور فیک تصاویر وائرل کر کے جان بوجھ کر پاکستان کا عالمی تشخص اور شخصی آزادیوں کیخلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

یہ تصویر گرین لیفٹ نامی ویب سائٹ نے ہزارہ کمیونٹی کے حوالے سے ایک خبر میں استعمال کی ہوئی ہے۔ یہ خبر 13 اکتوبر 2022 کی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا ہوا ہے طالبان سیکیورٹی فورسز کا ایک رکن کابل میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والی خاتون کو دھمکا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے