رانا ثناء اللہ

صدر مملکت نے اپنی آئینی حیثیت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے اپنی آئینی حیثیت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا، وہ یہ نہیں کہہ سکے کہ میرا اخیتار ہے اور الیکشن کمیشن انتخابات کروانے کا پابند ہے۔ انہوں نے یہ کہا کہ صدر مملکت کے خط کی کوئی اہمیت نہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صدر مملکت نے خط رائے کے لیے وزارت قانون کو بھیجا وہ اس رائے کے پابند ہیں، ان کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں۔  رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا عمل شروع کرچکا ہے یہ بھی آئین کا تقاضا ہے۔

واضح رہےکہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مئی 2022 میں ن لیگ فیصلہ کر چکی تھی کہ الیکشن میں جائیں گے، مولانا فضل الرحمان اور زرداری صاحب نے زور لگا کر نواز شریف کو قائل کیا، انہوں نے کہا کہ دیکھیں اس نے دھمکی دی ہمیں اب کھڑا ہونا چاہیے، وزیراعظم مستعفی ہونے اور اسمبلی ختم کرنے کا اعلان کرنے جا رہے تھے، نواز شریف نے با امر مجبوری بڑی بحث کے بعد رضا مندی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے