مرتضی وہاب

مرتضی وہاب نے پی ٹی آئی کو تحریک انتشار قرار دے دیا

کراچی (پاک صحافت)  ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے پی ٹی آئی حکومت کو تحریک انتشار قرار  دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف تحریک انتشار ہے ، یہ لوگوں کو سہانے خواب دکھا کر سلیکٹ ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے  کہا کہ ساڑھے تین سال میں تحریک انصاف نے پاکستانیوں کو انصاف نہیں دیا، جو کہتے تھے گھبرانا نہیں ہے وہ گھبرانا شروع ہوگئے ہیں۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ اسپیکر نے آئین کی پاسداری کا حلف لیا ہے ، آئین کے مطابق اسپیکر کو چودہ روز کے اندر اجلاس بلانا ہے۔

واضح رہے کہ مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا تو اب سندھ حکومت کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں ، یہ کسی اور کو ڈرائیں ہم نے ضیا، مشرف کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت رہے گی نہیں ، چلی جائے گی کیونکہ ان کے لوگوں نے کشتی سے چھلانگ لگانا شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے