وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ تمام خاندانوں کی امداد تیس ہزار روپے سے بڑھا کر پچاس ہزار روپے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں پر قائم ریلیف کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں تمام متاثرہ گھرانوں کو 30 ہزار کی بجائے 50 ہزار روپے فوری طور پر فراہم کئے جائیں، سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 50 ہزار کیش کی رقم این ڈی ایم اے کی سرپرستی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فراہم کرے، متاثرین کو امداد کی فراہمی کے طریقہ کار کو شفاف رکھا جائے جبکہ کیش امداد کی فراہمی الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے کی جائے اور یقینی بنایا جائے کہ حق دار کو اسکا حق ملے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کیلئے صوبوں کے ساتھ مشترکہ سروے کو 5 کی بجائے 3 ہفتوں میں مکمل کیا جائے، صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی بروقت امداد کیلئے این ڈی ایم اے سے جلد از جلد مشترکہ سروے سے متعلق تعاون اور تاریخوں کے حوالے سے رابطہ یقینی بنائیں، یہ صوبائی حکومتوں کی صوابدید ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کوششوں کا حصہ بنیں، وفاقی حکومت اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کو یقینی بنائے گی، وفاقی وزیر اطلاعات اس حوالے سے آگاہی مہم کیلئے جامع پلان مرتب کرے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے