شہبازشریف

چلاس میں چھت گرنے سے 9 اموات، وزیراعظم کا اظہار افسوس

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں مکان کی چھت گرنے سے 9 اموات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کے غم میں شریک ہیں، خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کرتے ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں، لواحقین کو صبرِ جمیل سے نوازے (آمین)۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے شہر چلاس میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، پولیس کے مطابق تمام لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ چلاس کے علاقے بونر داس میں پیش آیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے