سمیع اللہ علیزئی

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کیجانب سے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

ڈی آئی خان (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ علیزئی نے جمعیت علمائے اسلام ف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمرانی فتنہ اب مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے نے سمیع اللہ علیزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معاشرت اور معیشت سب کچھ تباہ کردیا، عمران خان کا فتنہ سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان نے پہچانا۔ علی امین گنڈا پور کو بھی اب منی ٹریل دینی ہے۔

سابق پی ٹی آئی رہنما سمیع اللہ علیزئی کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار سے پہلے تمہارے پاس گھر کی دیوار بنانے کے پیسے نہیں تھے، آج کروڑوں کی گاڑیوں میں کیسے گھومتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ علی امین نے کروڑوں روپے کے سیوریج سسٹم کے ٹھیکے میں کمیشن لیا ہے، یہ پٹواریوں سے پیسے لیتے ہیں اور ملازمتیں دینے کے بھی پیسے لیتے ہیں اور دیہاتیوں کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے