حج

حکومت کیجانب سے سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والوں کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت اس سال حج انجام دینے والے تمام حاجیوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حج آپریشن 2022 کی تکمیل کے بعد وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے اعلان کیا ہے کہ 31 اگست تک سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والے ہر حاجی کو ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کئے جائیں گے۔ رقم کی واپسی سبسڈی کی مد میں کی جائے گی جبکہ ادائیگی کا عمل 31 اگست تک مکمل کیا جائے گا۔

وزیر مذہبی امور کے مطابق حجاج کرام اپنی اصل شناختی دستاویزات دکھانے کے بعد یہ رقوم متعلقہ بینکوں سے لے سکتے ہیں، جن حاجیوں کے اکاؤنٹس ہیں ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی، مجموعی طور پر 5 ارب 10 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار روپے سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والے 34 ہزار 49 حاجیوں کو واپس کئے جائیں گے۔ حجاج کو رقوم کی واپسی کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے