شہباز شریف

وزیراعظم کا اسلام آباد میں مفت آٹے کی فراہمی کے مرکز کا دورہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں مفت آٹے کی فراہمی کے مرکز کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو اسلام آباد میں مفت آٹے کی فراہمی کے مرکز کا دورہ کیا اور شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ وزیراعظم کو اسلام آباد میں مفت آٹا فراہمی کی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں جو لوگ شامل نہیں ہیں ان کے لئے الگ کائونٹر بنائے گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آٹا کی تقسیم کے لئے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے معمر شہریوں کو انتظار کرائے بغیر ان کو فوری آٹے کی فراہمی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے بزرگ شہریوں اور خواتین سے آٹے تقسیم کے حوالے سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ انہوں نے مستحق افراد میں اپنی نگرانی میں مفت آٹا تقسیم کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آٹا تقسیم کے لئے اچھے انتظامات کئے گئے ہیں، عوام کی تعداد بھی خاصی زیادہ ہے، ان سب کو بیٹھنے کی مناسب سہولیات دی جارہی ہیں جو کہ خوش آئند ہے، ہم نے آپریشنل مسائل میں رکاوٹیں ختم کرنا ہیں، انتظامیہ دلجمعی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے