مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ’سلیکشن‘ قرار دیدیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ’سلیکشن‘ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں ایک بار پھر ’سلیکشن‘ کا عمل صرف 15 منٹ میں مکمل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ پریس ریلیز روک کر عوام، الیکشن کمیشن، اپنے پارٹی ورکرز کی آنکھوں میں ’مٹی ڈالنے‘ کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم اور خفیہ مقام پر یہ کیسا الیکشن تھا جس کا کوئی تجویز کنندہ تھا نہ تائید کنندہ، نہ ووٹر تھے، نہ ووٹر لسٹ، نہ پریذائیڈنگ افسر تھا نہ الیکشن پراسیس؟

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بانی رہنماﺅں اور کارکنوں کے خوف سے انہیں الیکشن پراسیس سے ہی باہر کر دیا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے کہتے ہیں ’دھاندلا‘، اسے کہتے ہیں ’آمریت‘، اسے کہتے ہیں ’سلیکشن‘۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے