سراج الحق

وزیراعظم نے کشمیر پلیٹ میں رکھ کر بھارت کے حوالے کردیا، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے وزیر اعظم عمران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا، سراج الحق نے کہا کہ ‘وزیراعظم نے کشمیر یوں کا مقدمہ لڑنے کے بجائے پسپائی اختیار کی اور کشمیر پلیٹ میں رکھ کر بھارت کے حوالے کردیا‘  ان کا کہناہے کہ آج بھی مظلوم کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں‘۔

تفصیلات کے مطابق  ضلع راجن پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے عوامی مشکلات کی بڑی وجہ وزیر اعظم عمران خان کو قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو عوام کا احساس ہوتا تو بات اب دعوئوں اور اعلانات سے عمل کی طرف جا چکی ہوتی ‘ حکومت حالات کی تبدیلی کے بجائے صرف سرکاری افسروں اور وزرا کی تبدیلی کو کارنامہ سمجھتی ہے ‘ جتنی بار وزیراعظم نے نوٹس لیا اتنی دفعہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ‘۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اسٹیٹ بینک آرڈی نینس میں ترمیم کے حوالے سے گفتگو کرتے کہاکہ ملک کا سب سے اہم ادارہ اسٹیٹ بینک ہے‘ اس آرڈیننس پر عملدرآمد کے بعد اسٹیٹ بینک پاکستان کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا ذیلی ادارہ ہوگا اور اس کی ہدایات اور احکامات کا پابند بن جائے گا‘ پاکستانی عوام سے پیسہ نچوڑ کر آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنا اس کی ذمے داری ہوگی ‘ ہم اس آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس کو واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے