سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، تحریک طالبان کے انہتائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

لاہور (پاک صحافت) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور میں بڑی کاروائی کے دوران  کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں سے ایک دہشتگرد محب اللہ جس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی اور ریڈ لسٹ میں بھی شامل  تھا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشت گردوں محب اللہ اور حنیف طیب کو خفیہ اطلاع پر گلشن راوی بند روڈ سے گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گرد محب اللہ کے سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر تھی اور وہ ریڈ بُک میں شامل تھا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرد شہر میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ان سے بارودی مواد، دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ دوسری جانب بلوچستان کے شہر سبّی میں بھی  سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک، جب کہ 4 گرفتار ہو گئے ہیں،  سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر بختیار آباد میں کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے سبی میں سی ٹی ڈی کی کاروائی میں مارا گیا دہشت گرد دھماکوں اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کاک ہنا ہے کہ جب دہشت گردوں پر ریڈ کیا گیا تو انھوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔ دہشت گردوں سے 2 کلاشنکوفیں، اور بموں میں استعمال ہونے والا مواد برآمد ہوا، اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے