شہباز شریف

پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان یومِ پاکستان پریڈ کے مہمانِ خصوصی تھے، ان سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کر کے خوشی ہوئی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ شہزادہ خالد بن سلمان کو نشانِ پاکستان حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات پہنچائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یومِ پاکستان کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے تھے جبکہ اس پریڈ کے مہمانِ خصوصی سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے