عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے وہ  آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے حکومت کو 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے،  سادہ اکثریت کے لیے عمران خان کو 172 ووٹوں کی ضرورت ہے جبکہ اپوزیشن کے پاس نشستوں کی تعداد 160ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ارکان کی ذمہ داری ہے کہ اعتماد کے ووٹ کو کامیاب کرائیں جبکہ انہوں نے بطور پارٹی چیئرمین پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ آج پارٹی کا جو رکن غیر حاضر رہا اس کے خلاف آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کے تحت ایکشن لیا جا سکتا ہے، عدم حاضری کی صورت میں رکن کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: شیری رحمن کا  الزام، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے عدم اعتماد کا فیصلہ کردیا، اپوزیشن کے انکار کے بعد اب اس اجلاس کی کوئی سیاسی حیثیت ہی نہیں رہی، ملک میں کوئی وزیراعظم نہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے بائیکاٹ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔جیو نیوز سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ ہفتے کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے بائیکاٹ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کے بجائے اعتماد کی قرار داد پیش کیے جانے سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم جو کررہے ہیں وہ آئین و قانون کے مطابق کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن والے جمہوری عمل پر یقین نہیں رکھتے، حزب اختلاف پارلیمانی سرگرمیوں میں دلچسپی ہی نہیں رکھتی۔

 

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے