شیری رحمان

عمران خان تقسیم کا پیغام دے کر دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر شیری رحمان نے آل پارٹیز کانفرس میں عمران خان کی شرکت سے انکار پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان تاثر دے رہے ہیں دہشتگردی صرف ملک، قوم کا مسئلہ ہے، تحریک انصاف کا نہیں۔ عمران خان تقسیم کا پیغام دے کر دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان  دہشتگردی کے خلاف اے پی سی میں نہ آکر دہشتگردوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ پی ٹی آئی ان کے خلاف نہیں۔ انہوں  نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا مقصد صرف اپنے ذاتی مفادات تک ہی محدود ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی قوتیں قومی بحران میں ذاتی مفادات بھول کر یکجہتی کا پیغام دیتی ہیں، عمران خان کی تقسیم کی سیاست ملک دشمن قوتوں کے مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ مذمت کافی نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو دہشتگردی کے خلاف اپنا بیانیہ واضح کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر اور اسد قیصر نے حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس کو ڈراما قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے، حکومتی وسائل کا رخ پکڑ دھکڑ کی طرف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے