شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا زیر غور ہے، جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا، جس میں قومی اسپورٹس کی 5 سالہ پالیسی پیش ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا، پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی سے متعلق قانون سازی کا ڈرافٹ پیش ہوگا۔ پرائیویٹ سیکیورٹی سروسز ریگولیٹر بل کابینہ میں پیش ہوگا، افغانستان کیلئے اسپیئر پارٹس کی شپمنٹ کی نان آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کا ایجنڈا پیش ہوگا، نیشنل کمیشن آن ہیومن ڈیولپمنٹ آرڈیننس 2002 میں مزید ترمیم پر غور ہوگا اس کے ساتھ ہی وفاقی اردو یونیورسٹی آرڈیننس 2002 میں مزید ترمیم پر غور بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے