آئی ایم ایف معاہدہ پاکستانی معیشت کو استحکام دیگا، عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دے گا۔ موڈیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو طویل مدتی استحکام کے لیے اصلاحات کرنا ہوں گی، آمدنی بڑھانا ہو گی، قلیل مدت میں معاشی سرگرمیاں متاثر رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق موڈیز کا کہنا ہے کہ بلند شرحِ سود اور مہنگائی حکومتی اخراجات اور کاروباری سرمایہ کاری پر اثر انداز رہے گی، اسٹینڈ بائی معاہدے سے حکومت کی مالی گنجائش معمولی بہتر ہو گی۔ موڈیز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی فنانسنگ سے کثیر الجہتی اور دو طرفہ ذرائع سے فنڈنگ کے حصول کا راستہ ہموار ہو گا، بیرونی قرضوں کی ادائیگی بلند رہے گی۔

واضح رہے کہ موڈیز کی جانب سے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وثوق سے نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی 3 ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لے گا۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں آمدنی بڑھانے کے اقدامات عمل میں لانا امتحان ہو گا، پاکستان کو طویل عرصے کا بیرونی فنڈنگ پلان آئندہ چند برسوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے