کابینہ

اسلام آباد، وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں امن و امان اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے ہونے آج کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری، سپریم کورٹ کے فیصلے سمیت دیگر اہم  امور پر بھی مشاورت ہوگی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم)  کا اجلاس بھی آج سہ پہر 3 بجے بلالیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نگراں حکومت کے معاشی اقدام کا معترف

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف کے معاون وفد نے نگراں حکومت کے معاشی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے