نواز شریف

نواز شریف کا آئندہ چند روز میں سعودی عرب جانے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف آئندہ چند روز میں سعودی عرب جائیں گے۔ شریف فیملی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں نواز شریف کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں، ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی جائے گی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کئی وفود نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے سعودی عرب اور امارات سے سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ بھی ادا کریں گے۔ شریف فیملی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب کے دورے میں مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے