پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بڑی وکٹ گرادی۔  ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن نے  پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق  ندیم افضل چن بلاول بھٹو کے گھر آمد پر پی پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم افضل چن کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے تمام معاملات طے پا گئے، چیئرمین پیپلزپارٹی کل لاہور میں ندیم افضل چن کی رہائش گاہ جائیں گے۔

واضح رہے کہ  ندیم افضل چن نے اپریل 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔وزیراعظم نے جنوری 2019 میں ندیم افضل چن کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔ تاہم ندیم افضل چن نے اختلافات کے باعث معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔ یاد رہے کہ  ندیم افضل چن نے پارٹی امور پر پی ٹی آئی سے استعفیٰ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے