ایم ڈی ائی ایم ایف

وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے فرانس میں ملاقات

پیرس (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے فرانس میں ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک آئی ایم ایف جاری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات دورہ فرانس میں عالمی مالیاتی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون پر بھی بات چیت کی گئی اور وزیراعظم نے 27 مئی کو ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعظم نے معاشی استحکام اور بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے ایم ڈی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نویں جائزہ کے لیے تمام پیشگی اقدامات کر لیے ہیں، امید ہے پاکستان کے لیے مختلف فنڈز جلد جاری کر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی تکمیل کے لیے پُرعزم ہے، معاہدے کی تکمیل سے معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ فنڈز کے اجرا سے پاکستان کے معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں کو مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتِ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرے گی، آئی ایم ایف فنڈز سے پاکستان کو ریلیف بھی ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے