ہمارا مخالف کوئی فرد نہیں بلکہ غربت اور مہنگائی ہے، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہہمارا مخالف کوئی فرد نہیں بلکہ غربت اور مہنگائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ سے ثابت ہوگیا کہ مداخلت نہ ہو تو پیپلز پارٹی الیکشن جیت جاتی ہے، ہمارے اچھے دن آنے والے ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے تاریخی ککری گراؤنڈ میں اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔ بلاول نے اس موقع پر اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ یاد رہے کہ کمپلیکس میں فٹبال، کراٹے، جمناسٹک، باکسنگ رنگ اور انڈور گیمز کا بندوبست ہوگا، اسی گراؤنڈ میں بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی شادی کی تقریب بھی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ  اسپورٹس کمپلیکس ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے جس میں پانچ ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔تقریب سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہاسی ککری گراؤنڈ سے ضیاء الحق اور پرویز مشرف کو گھر بھیجا اور اسی ککری گراؤنڈ سے سلیکٹڈ کو للکارا تھا، ہمارا مخالف کوئی فرد نہیں بلکہ غربت اور مہنگائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے