وفاق، صوبے، ادارے سب ملکر یکسو ہو جائیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاق، صوبے اور ادارے سب مل کر یکسو ہو جائیں، پاکستان کی ترقی و خوش حالی کے لیے سیاسی افراتفری کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ اسمگلنگ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسمگلنگ کے باعث پاکستان کو بے پناہ نقصان ہوا ہے، آرمی چیف اور صوبوں کے تعاون سے انسدادِ اسمگلنگ میں مدد ملی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں نے انسدادِ اسمگلنگ مہم میں وفاق کا ساتھ دیا ہے، جو چینی بیچ کر ہم ڈالر کما سکتے تھے، وہ افغانستان اسمگلنگ ہونے سے نقصان ہوا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بشام واقعے سے چین پاکستان تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہماری مشترکہ ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری سب سے بڑی اور اہم مصروفیت چیلنجز کو سمجھنا ہے، ملک میں مختلف حوالوں سے چیلنجز ہیں، ملک سے سیاسی افراتفری اور تقسیم در تقسیم کا خاتمہ کرنا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کے حوالے سے بے شمار میٹنگز کی ہیں، اسمگلنگ نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا، چینی افغانستان اسمگل ہوئی، جس کی وجہ سے نقصان ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی چوری کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوا، کھربوں کے محصولات جو آنے چاہئیں وہ نہیں آتے، 400 سے 500 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے