شہباز شریف راجہ ریاض

نگران وزیراعظم کے معاملے پر شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر کی پہلی ملاقات بے نتیجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم کے معاملے پر شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا اور آج ہونے والی مشاورتی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بتایا کہ اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی لیکن اب تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا، فیصلہ ہوا ہے کہ کل پھر ایک نشست ہوگی۔

اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے قائدحزب اختلاف راجہ ریاض کی ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی، وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان نگران وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت کا پہلا دور ہوا، فیصلہ کیا گیا کہ قومی معاملے پر مزید سوچ بچار کے بعد کل 11 اگست کو دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے قائدحزب اختلاف کو نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے مشاورت سے متعلق ملاقات کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے