کسان اتحاد

وزیراعظم شہباز شریف کا کسان پیکج خوش آئند ہے۔ کسان اتحاد پاکستان

کوئٹہ (پاک صحافت) چیئرمین کسان اتحاد پاکستان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا کسان پیکج خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنوں کا ثمر مل گیا وزیراعظم شہباز شریف کا کسان پیکج خوش آئند ہے امید ہے کہ عملی اقدامات جلد ہوں گے۔ کسانوں کے نام پر ملنے والے سولر پینلز کی فراہمی میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہو رہی ہے حکومت نوٹس لے۔

چیئرمین کسان اتحاد پاکستان خالد حسین باٹھ کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب مذکرات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے 1800 ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان کیا ہے۔ جو خوش آئند ہے کسانوں کو ڈی اے پی کھاد پر بھی سبسڈی اور بجلی فی یونٹ 13 روپے کے حساب سے چارج کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں کسان پیکج پر مطمئن ہیں لیکن حکومت اب کسان پیکج پر جلد عملدرآمد کرائے اور کسانوں کے نام پر تقسیم ہونے والے سولر پینلز منصوبے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن کا نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے