اسلم غوری

عمران نیازی نابالغ سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ نااہل نالائق اور بے وقوف بھی ہے، اسلم غوری

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نابالغ ہونے کے ساتھ ساتھ نااہل نالائق اور بے وقوف بھی ہے۔  اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست نے نیازی سرکار کو دن میں تارے دکھادیئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلم غوری نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اداروں کو عالمی سطح پر بدنام کرنے والے عمران نیازی کو فوج کی بدنامی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ عمران کی سیاست اور حکومت کا جنازہ نکل چکا ہے صرف رسمی کارروائی باقی ہے، استعفی دینے کی ضرورت نہیں ،کان پکڑ کر اقتدار سے باہر نکالیں گے۔

واضح رہے کہ اسلم غوری نے مزید کہا کہ آخری معرکہ کا وقت آن پہنچا ہے، کارکن تیاری مکمل کرلیں ، جے یو آئی ترجمان نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو تباہ کرنے والے قومی مجرم کا استعفی قبول نہیں ، تباہی وبربادی کا حساب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے