مسلم لیگ ن

قومی اسمبلی میں ن لیگ کی ایک اور نشست میں اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی میں ایک اور نشست کا اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ذوالفقار بھٹی کو حلقہ این اے 91 سے کامیاب قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے انتخابی عذر داری سے متعلق معاملے کی سماعت کی جس دوران ڈاکٹر ذولفقار بھٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں ذوالفقار بھٹی کامیاب قرار دیئے گئے تھے لیکن عدالتی حکم پر دوبارہ پولنگ کے بعد تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ کو کامیاب قرار دیا گیا تاہم اب سپریم کورٹ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ذوالفقار بھٹی کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے