ایل پی جی

عوام کیلئے خوشخبری، ایل پی جی گیس کی قیمت میں کمی

اسلام آباد (پاک صحافت) مختلف اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان عوام کے لئے بالآخر ایک اچھی خبر بھی آگئی، حکومت نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کافی کمی کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 13 روپے کمی کردی ہے۔ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ موجودہ حالات میں یہ اقدام عوام کے لئے کسی بڑی خوشخبری سے کم نہیں۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 155 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2581 روپے ہوگئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9931 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے