مریم نواز شہباز شریف

شہبازشریف کی مریم نواز کو ناراض رہنماوں کو منانے کی ہدایت

لاہور (پاک صحافت) شہبازشریف نے چیف آرگنائزر مریم نواز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ناراض رہنماوں کو جلد منانے کے لئے اقدامات کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے مریم نواز نے پارٹی کی چیف آرگنائزر بننے کے بعد پہلی ملاقات کی ہے جس کے دوران پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے جاری کنونشنز کے انعقاد پر مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے ناراض رہنماؤں کو منانے پر اتفاق کیا جس پر شہبازشریف نے مریم کو شاہد خاقان عباسی سے جلد ملاقات کر کے ان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ممکنہ انتخابات کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن کی مقررہ تاریخوں پر (ن) لیگ بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے