طلال چوہدری

جلد ایسے الیکشن کرائے جائیں، جس کے نتائج سب تسلیم کریں۔ طلال چوہدری

اوکاڑہ (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جلد ایسے الیکشن کرائے جائیں، جس کے نتائج سب تسلیم کریں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے پاس امیدوار بھی نہیں ہیں وہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا شکوہ کر رہے ہیں۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کا شکوہ کرنے سے قبل ہماری پیشیاں دیکھی جائیں، 7 گھنٹے میں ختم ہونے والا مقدمہ 7 سال سے لٹک رہا ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے کراچی کو اس وقت امن دیا، جب ان کا وہاں کونسلر بھی نہیں تھا۔ اتحادی حکومت میں ہر فیصلہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے کیا گیا، ہمیں 16 مہینوں کی حکومت کے فیصلوں پر پشیمانی نہیں۔ ہم نے سیاسی اثاثہ داؤ پر لگا کر ریاست کو بچایا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل حل کرنے کے لیے ٹیم صرف نواز شریف کے پاس ہے۔ جلد ایسے الیکشن کرائے جائیں، جس کے نتائج سب تسلیم کریں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے