شہباز شریف او آئی سی

وزیراعظم شہبازشریف کی سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف اور سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم کے مابین ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہ نے اپنی گفتگو کے دوران دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے مسئلے پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماوں نے قرآن کریم کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات سمیت مغرب میں اسلامو فوبیا سے متعلق بھی گفتگو کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کے دل دکھانے والے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ تمام مذاہب، مقدس ہستیوں ، صحائف، مقدس کتابوں اور علامات کی توہین کا کوئی جواز قبول نہیں کیا جاسکتا۔ ایسے قبیح واقعات کو آزادی اظہار رائے یا احتجاج کا نام دینا قابل قبول نہیں۔

وزیراعظم نے واقعے پر او آئی سی کے اجلاس اور کردار کی تحسین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سویڈن واقعے کے فوری بعد او آئی سی اجلاس بلانے میں سعودی قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات روکنے کے لیے اسلامی دنیا کی متفقہ آواز کے طور پر او آئی سی جامع حکمت عملی مرتب کرے۔ عالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھی او آئی سی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے