محسن نقوی

نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی بغیر پروٹوکول کے ایوان وزیراعلی پہنچ گئے

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی بغیر پروٹوکول کے ایوان وزیراعلی پہنچے، جہاں انہوں نے افسران سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حلف اٹھانے کے بعد نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی آج اپنی گاڑی میں بغیر پروٹوکول وزیراعلی آفس پہنچے۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے وزیراعلی آفس کے افسران سے ملاقات کی، اس موقع پر ان سے وزیراعلی آفس کے افسروں کا تعارف کرایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کی نگران کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت جاری ہے، پہلے مرحلے میں محکمہ داخلہ، اطلاعات، فنانس، وزارت قانون، خوراک اور صحت کی وزراتیں تشکیل دی جائیں گی۔ ذرائع کے نگران کابینہ کے 6 وزراء کا کل حلف اُٹھانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے