شہبازشریف گلگت

وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے

گلگت (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچے ہیں جہاں امدادی کارروائیوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے گلگت کے سیلاب سے متاثرہ ضلع غذر کے گاؤں بوبر کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے سے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے متاثرین کی آبادکاری میں بھرپور تعاون کرنے کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو امدادی کارروائیوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ائیرپورٹ پر وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمرالزمان کائرہ اور پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر و اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعلٰی حفیظ الرحمن و دیگر اعلٰی حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے