عطا تارڑ

یہ وقت انتقامی کارروائیوں کا نہیں بلکہ قوم کی خدمت کا ہے۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے مجھ پر بے بنیاد مقدمات قائم کئے ہیں، یہ وقت انتقامی کارروائیوں کا نہیں بلکہ قوم کی خدمت کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تو اس سیلاب میں صوبائی حکومت کہیں نظر نہیں آئی جبکہ پنجاب کو بڑے بھائی کی طرح باقی صوبوں کی مدد کرنی چاہیے۔ یہ وقت سیلاب متاثرین کی امداد کا ہے اس لیے سیاسی انتقام کے علاوہ ملک و قوم کی خدمت بھی کرلیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر سرکاری رہائش گاہ پر ٹونٹی چوری کا الزام لگایا گیا، وہ الزام لگائیں جسے دفاع کرتے ہوئے بھی اچھا لگے۔ آپ گھڑیاں چوری کرکے لے جاییں وہ ٹھیک ہے، ہم زور شور سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے بزرگوں کے چوہدری برادران کے ساتھ دیرینہ مراسم ہیں، میرے بزرگوں نے چوہدریوں پر کچھ احسان کیے ہیں جنکا بدلہ ہم پا رہے ہیں۔ جو فصل آپ نے بوئی ہے وہ آپ کو کاٹنا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے