شرجیل میمن

سندھ حکومت کی ساحلی علاقوں میں موسم کی صورتِ حال پر مکمل نظر ہے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی ساحلی علاقوں میں موسم کی صورتِ حال پر مکمل نظر ہے۔ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن  نے بتایا کہ ساحلی علاقوں کے اضلاع کی انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے۔ وزیرِ اطلاعات سندھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سرکاری ملازمین کو اضلاع سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپرجوائے قریب آنے سے کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔سائیکلون کے قریب آنے پر گرمی مزید بڑھ سکتی ہے، پیر کو درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ بحیرۂ عرب میں انتہائی شدید سمندری طوفان بائپرجوائے موجود ہے جس کی وجہ سے جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے