شہباز شریف

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، شہباز شریف مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے جبکہ ن لیگ سندھ کے رہنما بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں میں صوبے کے سیاسی و امن و امان سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چیمبر آف کامرس کراچی کے عہدیداروں اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے