مفتاح اسماعیل

ملکی معیشت کو مشکل سے نکالا ہے اب ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو جس مشکل میں دھکیلا تھا وہاں سے ہم نے نکالا ہے اب ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی ہے، مگر ہم معیشت سنبھال لیں گے اور کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ کچھ بینکوں نے حالات سے فائدہ اٹھایا اور مہنگا ڈالر بیچا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سختی سے نوٹس لے کر 2 دن میں گورنر اسٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب کی ہے، 8 بینکوں کو شوکاز نوٹس دیا ہے اور ان بینکوں کو سزا بھی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چار پانچ دنوں میں ایسے اقدامات کریں گے جس سے کرنسی مارکیٹ میں استحکام آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے