ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی (پاک صحافت) ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہو گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معزز مہمان کو الوداع کہا۔

ایرانی صدر نے دورے کے دوران صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ اور گورنروں سے ملاقاتیں کیں۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاک ایران تعلقات خراب نہیں کرسکتی۔

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخ، ثقافت، مذہب سے جڑے ہیں، فلسطین کی آزادی ایران کی ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے