راحت فتح علی

عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے لندن کا میلہ لوٹ لیا

لندن (پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے لندن کامیلہ لوٹ لیا،  خیال رہے راحت فتح  علی خان  نے کورونا وائرس کے باعث 2 سال  کے بعد پہلی بار لندن میں ایسا پرفام کیا ہے۔ یاد رہے کہ  اس موقع پر لندن کے میئر بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دو سال سے استاد راحت فتح علی خان کی موسیقی کے دیوانے بے قرار تھے، شائقینِ موسیقی نے خوب انجوائے کیا۔ سلمان احمد نے استاد راحت فتح علی خان کے ساتھ جاری سفر کے شاندار 10برس مکمل ہونے کا جشن بھی منایا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے دلی خوشی کا اظہار کیا اور سلمان احمد کے ساتھ سفر کو دلکش قرار دیا۔ یاد رہے کہ کورونا کے باعث کافی عرصے سے راحت فتح علی خان کے مداح انہیں براہ راست سننے کے لئے بے قرار تھے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے