وزارت عظمیٰ کیلئے شہبازشریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) قائد ایوان کے لیے سابق وزیر اعظم، صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔ وزیرِاعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق وزارت عظمیٰ کے لیے شہبازشریف اور عمر ایوب خان کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ، شہبازشریف کے لیے 8 اور عمر ایوب کے لیے 4 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی خواجہ آصف، خورشید شاہ، احسن اقبال، سردار محمد یوسف، عطاتارڑ، عون چوہدری، طارق بشیر چیمہ اور حنیف عباسی نے جمع کرائے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کے دوران رانا تنویر، رومینہ خور شیدعالم، شیزہ فاطمہ اور خواجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ اعلامیے کے مطابق عمر ایوب کے کا غذات نامزدگی کے وقت اسد قیصر، عامر ڈوگر، علی محمد، بیریسٹر گوہر خان موجود تھے۔

وزارت عظمیٰ کے کاغذات نامزدگی سیکریٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین نے وصول کیے، وزارت عظمی کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 بجےتک مکمل کی جائے گی۔سنی اتحاد کونسل کی جانب سے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر اٹھایا گیا اعتراض بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے