امتیاز شیخ

امتیازشیخ کا وفاقی وزیر حماد اظہر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر حماد اظہر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر اپنی نا اہلی اور ناکامی کا اعتراف کرنے کے بجائے نیپرا کی رپورٹ کو مسترد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیپرا نے اپنی رپورٹ میں واضح کر دیا ہے کہ حکومت ایل این جی کے بجائے فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 3 وفاقی وزراء کی تبدیلی اور 4 معاونینِ خصوصی کے مستعفی ہونے کے باوجود توانائی کا بحران مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔ وزیر توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ نیپرا کی رپورٹ موجودہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، جس کے مطابق ایل این جی کے دیر سے سودے ہونے کی وجہ سے قوم کو مہنگی بجلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ امتیاز شیخ نے جاری بیان میں یہ بھی کہا مسلسل غلط فیصلوں کی وجہ سے گرمیوں میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب قوم کو بھگتنا پڑا، سردیوں میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کر جائے گا۔ پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت فرنس آئل سے بجلی بنا کر اپنے اے ٹی ایم کی جیبوں کو بھر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے