شرجیل میمن

ورلڈ بینک نے سیلاب متاثرین کیلئے اچھا رسپانس دیا ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی کوششوں سے ورلڈ بینک نے سیلاب متاثرین کے لیے اچھا رسپانس دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کراچی میں سڑکیں بنتے ہوئے دیکھ رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی میں انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چند ماہ میں کامیاب دورے کیے اور کامیابی سے سیلاب متاثرین کا کیس پیش کیا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کراچی کے لیے 6 ارب، سندھ کے لیے 7 ارب دے گا اور اس رقم سے کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر کیا جائے گا اور سیلاب متاثرین کے گھروں کو تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 5 لاکھ 23 ہزار 195 ترپال سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے گئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو راشن فراہم کرچکے ہیں۔ اس وقت 50 فیصد علاقوں سے پانی کو نکالا جا چکا ہے اور جہاں جہاں پانی کھڑا ہے وہاں سے بھی پانی نکالا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے