شیری رحمان

آصف زرداری قوم کی دعاوں سے جلد صحتیاب ہوکر ہمارے بیچ ہونگے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری قوم اور کارکنان کی دعاوں سے جلد صحتیاب ہوکر ہمارے بیچ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری سے منسوب سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے ایکسرے کی تردید کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایکسرے ان کا نہیں ہے۔ آصف علی زرداری زیر علاج ہیں اور قوم اور کارکنان کی دعاؤں سے جلد صحتیاب ہوکر ہمارے بیچ ہوں گے۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ایکسرے کی تصویر وائرل ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ سابق صدر آصف علی زرداری کے پھیپھڑوں کا ہے، انہیں چوتھی سٹیج کا کینسر لاحق ہے جو ناقابل علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے