پاک فوج

پاک فوج کی 200 ہیلی کاپٹرز سیلاب متاثرین کے ریسکیو آپریشن میں شامل

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جس میں 200 ہیلی کاپٹرز ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے مختلف جگہوں پر پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے اور راشن اور ادویات کی ترسیل کے لیے دو سو ہیلی کاپٹرز پاکستان کے مختلف علاقوں میں اڑائے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1991 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا تاہم اب تک پچاس ہزار افراد کو آفت زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد تک 162.6 ٹن امدادی اشیاء پہنچائی گئیں ہیں۔ سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 147 ریلیف کیمپ چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں جبکہ ساٹھ ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے