احسن اقبال

مردم شماری کی بنیاد پر آئندہ انتخابات کرائے جائیں گے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مردم شماری کی بنیاد پر آئندہ انتخابات کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے نادرا مردم شماری کے بر وقت نتائج الیکشن کمیشن کو فراہم کرے گا جس کی بنیاد پر حلقہ بندی ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج نادرا پاکستان کا ایک بڑا اثاثہ بن چکا ہے، بہت کم ممالک ہیں جن کے پاس اتنا بڑا ڈیٹا بیس موجود ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے بروقت معلومات اکھٹی ہو سکیں گی۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ مردم شماری کے ساتھ ہمارے آئین میں حلقہ بندیاں اور ریسورسز کی تقسیم جڑی ہے۔ امید ہے نادرا کے انجینئرز بہترین سافٹ ویئر ترتیب دیں گے، مردم شماری کی بنیاد پر آئندہ انتخابات کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے