ملک احمد خان

ن لیگ کے ملک احمد خان اسپیکر اور ملک ظہیر اقبال ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

لاہور (پاک صحافت) ن لیگ کے ملک احمد خان اسپیکر اور ملک ظہیر اقبال ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے دوسرے اجلاس میں ہفتے کے روز نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی اور مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان اسپیکر اور ن لیگ کے ملک ظہیر اقبال ڈپٹی اسپیکر منتخب منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی ایوان میں موجود تھیں جنہوں نے ووٹ بھی کاسٹ کیا۔

اسپیکر اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت 33 منٹ کی تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوا، جس میں 327 ممبران اسمبلی نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا جبکہ 16 ارکان نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا۔

پولنگ کے بعد مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان 225 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، جبکہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر اسپیکر کا انتخاب ہار گئے۔ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر 96 ووٹ حاصل کرسکے۔

مجموعی طور پر 320 ووٹ درست اور دو ووٹ مسترد ہوئے۔ نومنتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے حلف بھی اٹھالیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے