شرجیل میمن

کوشش ہے جلد از جلد ریڈ لائن منصوبہ مکمل کریں۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کوشش ہے جلد از جلد ریڈ لائن منصوبہ مکمل کریں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہوگی جلد از جلد ریڈلائن منصوبے کو مکمل کیا جائے، تاخیر کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ پیپلز پارٹی نے پنک بس کا شاندار پروگرام شروع کیا ہے، پنک بس میں خواتین محفوظ طریقے سے سفر کرسکتی ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کی عوام کو خوشخبری دوں، تاخیر سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے، عوام میں بے چینی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہیں ہونا چاہیے، جو بھی ذمہ دار ہو اس کا احتساب ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے