بلاول بھٹو

ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیرخارجہ کا دورہ یورپ منسوخ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپ کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا، وزیر خارجہ نے ملک میں بارشوں اور جانی و مالی نقصان کے باعث دورہ منسوخ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر کارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپ کا تفصیلی سرکاری دورہ کرنا تھا جبکہ ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر انہوں نے اپنا یورپ کا دورہ منسوخ کردیا ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملک میں بارشوں اور جانی و مالی نقصان کے باعث دورہ منسوخ کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کو جرمنی، ڈنمارک، سوئیڈن اور ناروے کے دورے پر روانہ ہونا تھا، وزیر خارجہ کا دورہ ان ملکوں کے ساتھ مشاورت کے بعد دوبارہ طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے