شہباز شریف

نواز شریف بڑے حوصلے میں ہیں، جلد پاکستان تشریف لائیں گے، شہباز شریف

لندن (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف بڑے حوصلے میں ہیں، جلد پاکستان تشریف لائیں گے۔ ان کا کہنا ہےکہ ایک ہی دن الیکشن ہونے پر پوری قوم کا اتفاق ہے، ملک میں عدل و انصاف ہوتا سب کو دکھائی دینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کے  وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں ایک دن الیکشن ہونے چاہئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج دن رات عدالتیں ضمانتیں مہیا کر رہی ہیں، منٹوں میں درجنوں ضمانتیں ہوجاتی ہیں، یہ ایسا دوہرا معیار ہے جو کوئی بھی پسند نہیں کرےگا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزیدکہاکہ پارلیمنٹ اور آئین و قانون کی بالادستی کا احترام کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دولت مشترکہ کی میٹنگ میں آج شرکت کریں گے، وہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے عشائیہ میں بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے