شاہ محمود قریشی

ن لیگ ہمیشہ سے تشدد، غنڈہ گردی کی سیاست کرتی آئی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ ہمیشہ سے تشدد اور غنڈہ کردی کی سیاست  کرتی آئی ہے۔  وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹ کی عزت کو تار تار کیا۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اپوزیشن پیسے کے بل بوتے پر سیاست کا تسلسل چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں حکومت کا مافیا سے مقابلہ ہے، انتخابات میں ہماری کامیابی سے مافیاز کو شکست ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے والے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی، قومی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ وزیراعظم ملک، عوام کے لیے کچھ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، جب ہمیں حکومت ملی تو اقتصادی صورت حال سب کے سامنے تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی اپنی مرضی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا، حالات اتنے بگڑ چکے تھے کہ مجبور ہو کر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ پی ٹی آئی حکومت کا عوام کے لیے تحفہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے