مریم نواز

ضمنی انتخابات، مریم نواز کا تینوں حلقوں میں فتح کا دعویٰ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں تینوں حلقوں میں فتح کا دعویٰ کر دیا ہے، مریم نواز کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کل تینوں حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو شاندار فتح ملی، ڈسکہ، وزیرآباد، نوشہرہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ وہ بڑی تعداد میں باہر نکلے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دیا، عوام  نے دھونس جبر کا سامنا کیا اور اُس کے سامنے ڈٹے رہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان، ووٹرز اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ووٹ کوعزت دو کے بیانیے کو سپورٹ کیا، کل انہوں نے ووٹ کی عزت کی جنگ لڑی، پھر پہرا دیا اور سرخرو ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جاگتے رہے اور انہوں نے ووٹ چوروں کو پکڑا کیونکہ وہ اب ایسے لوگوں کو پہچان چکے ہیں۔ ہم مگرمچھ کے جبڑے سے تینوں نشستیں کھینچ کر لائے اور فتح حاصل کی۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ رات کو پولیس اہلکار رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے آئے تھے مگر پھر انہیں احساس ہوا کہ یہ کیس رانا صاحب کے خلاف بنتا ہی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی نائب صدر  نے الزام عائد کیا کہ کل انتخابات میں دھاندلی ہوئی جس کو بے نقاب کرنا ہے، تینوں نشستیں مسلم لیگ ن کی تھیں اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں، جب انہیں ہماری فتح کا معلوم ہوا تو انہوں نے پلان بنایا،  نوشہرہ میں ن لیگ کے شیر  نے انہیں گھر میں گھس کر مارا کیونکہ یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے مسلم لیگ ن نوشہرہ سے فتح حاصل کر لے گی، اس لیے انہوں نے دو سیٹوں پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام حکومت کی پالیسی سے تنگ آچکے ہیں اور اب وہ نجات چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے